بیڑا اٹھانا محاورہ ہے۔اس کا مطلب کیا ہے؟ A) شور مچانا B) مشکل کام کے انجام کا دینے کا ذمہ لینا C) چوری کرنا D) ناک بھوں چڑھانا
?کونسی ضرب المثل درست ہے A) نہ دو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی B) نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی C) نہ دس من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی D) نہ بارہ من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی
ہر چند اردو میں سب سے سے کم سرمایہ چھوڑا ہے مگر کتنا اونچا مقام پایا۔ رشید احمد صدیقی کا یہ جملہ کس مزاح نگار کے بارے میں ہے؟ A) شوکت تھانوی B) پطرس بخاری C) مرزا فرحت اللہ بیگ D) ابن انشاء
?رسالہ تہذیب الاخلاق کس نے جاری کیا A) انجمن حمایت اسلام B) انجمن حمایت امرتسر C) سرسید احمد خان D) مولانا مودودی
چچا چھکن کس کا کردار ہے؟ A) سید امتیاز علی تاج B) احمد ندیم قاسمی C) سعادت حسن منٹو D) تینوں میں سے کوئی نہیں
ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناح یہ شعر کس کی تخلیق ہے؟ A) مولانا ظفر علی خان B) اکبر لاہوری C) عابد علی عابد D) میاں بشیر احمد